اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے جیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن اور کالم نگار سلیم صافی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سلیم صافی سےانکی والدہ کی وفات پراظہار تعزیت کرتے ہوئےا للہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومہ کواپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غم زدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اورصبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے بھی سلیم صافی سے انکی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔