ٹی ایل پی کے ساتھ بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے، پہلا دور کافی بہتری سے مکمل ہوا ہے،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

86

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے ساتھ بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے، پہلا دور کافی بہتری سے مکمل ہوا ہے۔ پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی والوں نے 11یرغمالی پولیس اہلکاروں کو چھوڑ دیا ہے اور ٹی ایل پی کے لوگ مسجد رحمتہ اللعالمین جاچکے ہیں اور پولیس بھی پیچھے ہٹ گئی ہے، دوسرے راؤنڈ میں باقی معاملات بھی طے پا جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کامیابی سے مذاکرات کیے ہیں ۔ پنجاب حکومت کی پہلی میٹنگ کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے۔ اللہ سے امید ہے کہ دوسری میٹنگ میں بھی حالات بہتری کی طرف جائیں گے،192ناکوں میں سے جو ایک ناکہ رہ گیا تھا اس کے حوالے سے بھی بہتری آگئی ہے۔