کالعدم ٹی ایل پی اور حکومتی ٹیم میں مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہو گیا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات

73

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان اور حکومتی ٹیم میں مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہو گیا ہے، مذاکرات کے دوسرے دور میں گورنر پنجاب اور وزیر قانون پنجاب نے حکومتی ٹیم کی نمائندگی کی۔

پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کالعدم جماعت ٹی ایل پی سے مذاکرات کا تیسرا دور رات 10 بجے شروع ہوگا جس میں وفاقی مذہبی امور نور الحق قادری اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی شرکت کریں گے۔