اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):وزارت قانون کی جانب سے اسلامی نظریاتی کونسل کے 12 ممبران کی تقرریوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے،تقرریاں صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے عمل میں لائی گئیں۔
وزارت قانون و انصاف کےترجمان کے مطابق تقرریاں 3 سال کی مدت کے لئےکی گئی ہیں۔قبلہ ایاز کو 3 سال کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔دیگر ممبران میں ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی ، پیر ابوالحسن محمد شاہ ،محمد حسن حسیب الرحمن ، مولانا حامد الحق ہیں۔حق حقانی ، علامہ محمد حسین اکبر ، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری اورپیرزادہ جنید امین کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مفتی محمد زبیر ، سید محمد حبیب عرفانی اور مولانا نسیم علی شاہ ان 12 ممبران میں شامل ہیں۔