امریکہ کے تجارتی نمائندے مائیکل فرومن کا اجلاس سے خطاب

103
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی)امریکہ کے تجارتی نمائندے مائیکل فرومن نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان ایک مضبوط معاشی تعلق ہے جو ہزاروں افراد اور ان کے خاندانوں کی زندگی میں بہتری پر مبنی ہے۔یہ بات انہوں نے یہاں امریکہ۔ پاکستان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹیفا) کونسل کے اجلاس کے دوران کہی۔ وہ ٹیفا پر حکومت پاکستان کے ساتھ بات چیت کے لئے امریکی وفد کی قیادت کر رہے تھے۔ ٹیفا اجلاس کی میزبانی وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کی ۔اجلاس میں پاکستانی مصنوعات کے لئے امریکہ میں مارکیٹ تک وسیع رسائی، لیبر اصلاحات میں تعاون، کاروباری سطح کے تعلقات اور حقوق املاک دانش سمیت تجارت و سرمایہ کاری سے متعلق اہم معاملات کا احاطہ کیا گیا۔ امریکہ کے تجارتی نمائندے نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات کوبہت زیادہ اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان ایک مضبوط معاشی تعلق ہے جو ہزاروں افراد اور ان کے خاندانوں کی زندگی میں بہتری پر مبنی ہے، ہم نے کافی کامیابی حاصل ہے لیکن اب بھی بہت پیش رفت کی گنجائش باقی ہے۔