اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):ٹی ڈی اے پی برآمدات کے فروغ کیلئے ایکسپورٹرز کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ پاکستان برآمدات میں کئی گنا اضافہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) برآمدات کو فروغ دینے کیلئے ایکسپورٹرز کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی تاہم برآمدکنندگان کو ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ کرنے کے لئے نئی مارکیٹوں کی تلاش میں مزید …
ٹی ڈی اے پی برآمدات کے فروغ کیلئے ایکسپورٹرز کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی

مزید خبریں
اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):ٹی ڈی اے پی برآمدات کے فروغ کیلئے ایکسپورٹرز کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ پاکستان برآمدات میں کئی گنا اضافہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) برآمدات کو فروغ دینے کیلئے ایکسپورٹرز کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی تاہم برآمدکنندگان کو ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ کرنے کے لئے نئی مارکیٹوں کی تلاش میں مزید سرگرم عمل ہونا پڑے گا۔ برآمد کنندگان کو چاہئے کہ وہ اپنے مسائل سے ٹی ڈی اے پی کے متعلقہ علاقائی دفاتر کو آگاہ کریں تاکہ ادارہ ان کو حل کرنے کی کوششیں کر سکے۔
ان خیالات کا اظہار ٹی ڈی اے پی کے چیف ایگزیکٹو عارف احمد خان نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان سے ایک آن لائن ملاقات کے دوران کیا۔ شہزاد احمد خان، ڈائریکٹر جنرل، ٹی ڈی اے پی اسلام آباد بھی اجلاس میں شریک تھے۔ عارف احمد خان نے کہا کہ برآمد کنندگان کے لئے ریسرچ رپورٹس تیار کرنے کے لئے ٹی ڈی اے پی مزید ریسرچ افسران کا تقرر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی اے پی کراچی میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے برآمد کنندگان کے لئے تربیتی پروگرام منعقد کر رہی ہے
اور جلد ہی اس طرح کے تربیتی پروگرام لاہور اور اسلام آباد سے بھی شروع کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک کے لئے تجارتی وفود تشکیل دینا ٹی ڈی اے پی کی اہم سرگرمی ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے گذشتہ ایک سال سے یہ سرگرمی تعطل کا شکار ہے۔ تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ ٹی ڈی اے پی اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تجارتی وفود کے بیرونی دوروں کو کامیاب بنانے میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ،ٹی ڈی اے پی، اسلام آباد سے کہا کہ وہ آئی سی سی آئی کے تعاون سے خطے کے برآمد کنندگان کی مزید سہولت کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں۔








