مکائو۔7جولائی (اے پی پی):پاکستان نے عالمی ڈاک ٹکٹوں کی دنیا میں ایک تاریخی سنگ میل عبور کیا ہے۔ ممتاز تاجر اور عالمی شہرت یافتہ فلاٹلسٹ محمد عارف بالاگام والا(تمغہ امتیاز) نے ”مکاؤ 2026 اسپیشلائزڈ ورلڈ اسٹامپ نمائش“ میں پانچ فریم کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت کر نہ صرف پاکستان کی 79 سالہ تاریخ میں پہلے بلکہ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار یہ اعزاز حاصل کرنے والے فلاٹلسٹ بن گئے …
عارف بالاگام”مکاؤ 2026 ورلڈ اسٹامپ نمائش“ میں گولڈ میڈل جیت کر دنیا کے پہلے فلاٹلسٹ بن گئے، پہلی بار کسی پاکستانی نے79برس میں عالمی فائیو فریم کیٹگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا

مزید خبریں
مکائو۔7جولائی (اے پی پی):پاکستان نے عالمی ڈاک ٹکٹوں کی دنیا میں ایک تاریخی سنگ میل عبور کیا ہے۔ ممتاز تاجر اور عالمی شہرت یافتہ فلاٹلسٹ محمد عارف بالاگام والا(تمغہ امتیاز) نے ”مکاؤ 2026 اسپیشلائزڈ ورلڈ اسٹامپ نمائش“ میں پانچ فریم کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت کر نہ صرف پاکستان کی 79 سالہ تاریخ میں پہلے بلکہ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار یہ اعزاز حاصل کرنے والے فلاٹلسٹ بن گئے ہیں۔
ان کی اس غیر معمولی کامیابی نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے ملک کو ایک نادر بین الاقوامی اعزاز سے ہمکنار کر دیا۔انہیں یہ تاریخی گولڈ میڈل تحقیقی اور نادر کلیکشن برٹش انڈیا اسٹیمپس اوور پرنٹس پاکستان 1947–1949پر دیا گیا جسے پاکستان کی ابتدائی ڈاک تاریخ پر مبنی بہترین، منفرد اور اعلیٰ تحقیقی نمائش قرار دیتے ہوئے عالمی ججز نے بے حد سراہا۔ عارف بالاگام والا کے لیے یہ کامیابی 2026 کا ایک بہت بڑا عالمی اعزاز ہے۔وہ اس سے قبل دبئی 2026 ورلڈ اسٹیمپ نمائش میں بھی اپنے منفرد کلیکشن پاکستان اوور پرنٹس آن انڈیا اسٹیشنری 1947–1949 پر گولڈ میڈل حاصل کر چکے ہیں۔اسی سال انہوں نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے امریکا میں منعقدہ بوسٹن ورلڈ اسٹیمپ ایکسپو 2026 میں کورٹ آف آنر حاصل کیا جو عالمی فلائٹلی میں صرف ممتاز اور غیر معمولی کلیکشن پر دیا جانے والا انتہائی باوقار اعزاز سمجھا جاتا ہے۔ اس اعزاز تک پہنچنے والے وہ پاکستان کی تاریخ کے پہلے فلاٹلسٹ بھی ہیں جو اس سے قبل کوئی پاکستانی حاصل نہیں کر سکا۔ماہرین اور کلکٹرز نے عارف بالاگام والا کی اس شاندار کامیابی کو پاکستان کے لیے انتہائی فخر کا لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کی عالمی ڈاک ٹکٹ تحقیق اور نمائش میں بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے جو نئی نسل کے کلکٹرز کو عالمی سطح پر مقابلے کی ترغیب دے گی۔







