وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بھارت میں کورونا وائرس کی بد ترین صورتحال کے دوران ہندوستانی عوام سےہمدری کا اظہار

53

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت میں کورونا وائرس کی بد ترین صورتحال کے دوران ہندوستانی عوام سےہمدردی کا اظہار کیا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پاکستانی عوام کی جانب سے کورونا وائرس کی موجودہ لہر کے نتیجے میں بھارت میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے،جس نے بھارت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبائی بیماری اس بات کی یاد دہانی کراتی ہے کہ انسانی ہمدردی کے معاملات پر سیاست سے بالا تر ہو کر رد عمل کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وبا سے نمٹنے کی غرض سے تعاون کو فروغ دینےکے لئے سارک ممالک کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔