ایف آئی اے کسی بے گناہ، غیر متعلقہ شخص یا کسی سیاسی مخالف کے خلاف استعمال ہوئی نہ ہوگی، چوہدری نثار

270
ایف آئی اے کسی بے گناہ، غیر متعلقہ شخص یا کسی سیاسی مخالف کے خلاف استعمال ہوئی نہ ہوگی، چوہدری نثار
ایف آئی اے پوری سرگرمی کے ساتھ کرپٹ اور بدعنوان عناصر کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتے گی، تمام کیسز کی عدالتی سکروٹنی اور چھان بین کرانے کو تیار ہیں
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا آصف علی زرداری کے بیان پر ردعمل
اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے کو کسی بے گناہ یا غیر متعلقہ شخص یا کسی سیاسی مخالف کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ایف آئی اے پوری سرگرمی کے ساتھ کرپٹ اور بدعنوان عناصر کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتے گی اور اس حوالے سے ایف آئی اے کے تمام کیسز کی عدالتی سکروٹنی اور چھان بین کرانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے یہ بات آصف علی زرداری کے اس بیان پر کہ ایف آئی اے بھی نیب کی طرح کارروائیاں کر رہی ہے، پر بدھ کو اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اگر آصف علی زرداری چاہیں تو میں گزشتہ ڈھائی سال میں ایف آئی اے کے کردار اور کارکردگی پر اعلیٰ عدالتی کمیشن بنوانے کے لئے تیار ہوں۔