‏کورونا کے اشارے تشویشناک ہیں، اس سے بچاؤ کے لئے ہم سب کو احتیاط اور نظم کا مظاہرہ کرنا ہوگا،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

75

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ‏کورونا کے اشارے تشویشناک ہیں، اس سے بچاؤ کے لئے ہم سب کو احتیاط اور نظم کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ کورونا کی تشویشناک صورتحال میں اگر ہم خود منظم نہ ہوئے تو پولیس کی نگرانی بھی ناکافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے نبیﷺ نے اس امت کو نظم سکھایا، میں سب سے استدعا کرتا ہوں کہ گھر پر رہیں، ماسک پہنیں اور ہاتھ دھوئیں۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ مجبوری میں باہر نکلنا پڑے تو سماجی فاصلہ رکھیں، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ دعا مانگیں گے تو اللہ ضرور مدد کرے گا۔