وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر کوئٹہ پہنچ گئے

107
‏کربلامیں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے پیروکاروں نےحق وباطل کےمابین فرق اہلِ عالم پر واضح کرنےکیلئے تعداد میں خود سےکہیں بڑےدشمن سےٹکراتےہوئےجانوں کےنذرانےپیش کئے

کوئٹہ۔28اپریل (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیرزبیدہ جلال، وفاقی وزیر مراد سعید ،وفاقی وزیر اسد عمراور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری بھی تھے۔

کوئٹہ ائیرپورٹ پر وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم دورہ کوئٹہ میں 22 کلو میٹر کوئٹہ ویسٹرن بائی پاس(N-25) کو دورویہ کرنے اور 11 کلومیٹر ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس(N-65) کی تعمیرکے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم کوئٹہ میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت مستحقین میں چیک بھی تقسیم کریں گے ،وزیراعظم کو دورہ کوئٹہ میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی امور پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔