کرونا وائرس کی وبا کے باوجود پاکستان اور ہنگری کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون خوش آئند ہے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ہنگری کے سفیرسے ملاقات میں گفتگو

146
کرونا وائرس کی وبا کے باوجود پاکستان اور ہنگری کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون خوش آئند ہے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ہنگری کے سفیرسے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں تعینات ہنگری کے سفیر بیلا فزیکاس نے جمعرات کو وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ہنگری کے وزیر خارجہ کے متوقع دورہ پاکستان کے انتظامات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ،ہنگری کے ساتھ اپنےتعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔کرونا وائرس کی وبا کے چیلنج کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون خوش آئند ہے۔

اس موقع پر پاکستان اور ہنگری کے مابین آرٹ اور کلچر کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ہنگری کے سفیر بیلا فزیکاس نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور ہنگری کے مابین دو طرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا