وزیراعظم کی ذات پر الزام لگائیں، ہیڈ لائنز بنائیں اور بعد میں آرام سے یو ٹرن لے لیں، یہ سلسلہ بند ہونا ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

91
بھارت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن مودی کی پالیسیاں ان تعلقات میں بڑی رکاوٹ ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا گلف نیوز کو خصوصی انٹرویو

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ذات پر الزام لگائیں، ہیڈ لائنز بنائیں اور بعد میں آرام سے یو ٹرن لے لیں، ٹی وی چینل سے کہو تو میڈیا کی آزادی میں خطرہ اور اگر مہمان سے پوچھو تو سیاسی انتقام کا نعرہ، یہ سلسلہ بند ہونا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں کہی۔

وفاقی وزیر نے اپنے ٹویٹ میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے الزامات کا حوالہ بھی دیا جس میں اینکر پرسن بار بار سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن سے ان کے الزامات کی تصدیق کرتے رہے لیکن بشیر میمن نے ان الزامات سے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ میری دو سے تین منٹ کی ملاقات ہوئی، کسی خاص کیس کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔ وزیراعظم نے کسی کا نام لے کر مجھ سے کوئی بات نہیں کی۔