این اے ۔ 249 میں دھاندلی کا سامنا کرنے پر نواز لیگ کا بیلٹ پیپر ز فوج کی تحویل میں دینے کا مطالبہ، اللہ یقیناً الحق ہے، اسدعمر

74

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ ‏(ن )لیگ نے ‏ مہینوں طوفان اٹھا رکھا تھا فوج نے 2018 کے الیکشن میں دھاندلی کروا دی۔ اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ لندن بیٹھے میاں صاحب عرف چے گویرا ثانی فوج کی سیاست میں مداخلت کے خلاف جنگ لڑ رہے تھے، جیسے ہی این اے ۔ 249 میں دھاندلی کا سامنا ہوا ،نواز لیگ نے بیلٹ پیپرز فوج کی تحویل میں دینے کا مطالبہ کر دیا، اللہ یقیناً الحق ہے۔