وزیر اعظم عمران خان  آج  بدھ کو دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفراء سےوڈیو لنک پر خطاب کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

137
ہم منظم مافیا کا سامنا کر رہے ہیں، ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی بے سروپا رپورٹ میں ایسے قصے جوڑے گئے کہ کرپٹ اپوزیشن کی بھی جرات ہوئی کہ حکومت پر تنقید کرے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آج بدھ دوپہر ڈیڑھ بجے وزیر اعظم عمران خان دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفراء سےوڈیو لنک پر خطاب کریں گے۔ اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سفارتخانے پاکستان اور پاکستانیوں کی پہچان ہیں اور سفارتکاروں کا کردار اس ضمن میں انتہائی اہم ہے۔ یہ اہم ہے کہ سفارت کار بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے خصوصاً مزدوروں کے مسائل پر توجہ دیں۔