اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آپکاوزیراعظم آپ کےساتھ ہے ،وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر فون پرکل منگل کو دن ایک بجکر 30 منٹ پرعوام کے ساتھ براہِ راست بات کریں گے۔پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آپ کے سوالات ہوں گے اور وزیراعظم کے جواب ہوں گے۔ وزیراعظم سے آپ کی بات چیت ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔