پاکستان بہتری کے راستے پر گامزن ہے، کورونا وائرس کی وبا پر جلد قابو پا لیں گے،صدر ڈاکٹر عارف علوی کا ٹویٹ

57
صدر عارف علوی کی نیپال کے نومنتخب صدر رام چندرا پائودل کو دلی مبارکباد

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی وبا پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکا ہے، احتیاطی تدابیرہاتھ دھونا، ماسک پہننا اور سماجی فاصلے پر عمل جاری رکھیں۔ پاکستان بہتری کے راستے پر گامزن ہے۔ جلد اس وبا پرقابو پا لیں گے۔انہوں نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں کہاکہ میں پاکستان اور خطے کے دیگرممالک کے کورونا اعداد و شمار بڑے قریب سے دیکھتا ہوں۔ انشاء اللہ آپ کی کوششیں رنگ لائیں گی۔

کورونا وائرس کی وبا کے دوران سات باتیں قابل ذکرر ہیں۔ پاکستان کی انتظامی معاملات پر اچھی ساکھ بنی۔علماء اور میڈیا کا ناصحانہ کردار رہا۔ ہم نےمساجدکھلی رکھیں اور اللہ سے تعلق برقرار رکھا۔انہوں نے کہاکہ روزگار کو تباہی سے بچائے رکھا۔ہمارا احساس پروگرام ایک بہترین سماجی امداد کےطور پر سامنے آیا۔قومی اورصوبائی سطح پر مناسب تعاون رہا۔انہوں نے کہاکہ آپ کا بہترین نظم و ضبط جاری ہے ۔سب لوگوں کا نہ سہی، مگر اتنے لوگوں نے عمل کیا کہ بچت ہوگئی۔

صدر مملکت نے کہاکہ اب بھی کورونا پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکا ہےمگر ہم تقریباً کنارے تک پہنچ گئے ہیں اور انشاء اللہ جلد اس وبا پرقابو پا لیں گے۔اس لئے احتیاطی تدابیرہاتھ دھونا، ماسک پہننا اور سماجی فاصلے پر عمل جاری رکھیں۔انہوں نے کہاکہ میرے دوستوں ہمیں ایک شکست خوردہ ذہنیت سے زندگی بسر کرنا بند کرنا ہوگا۔آ پ نے اچھی کارکردگی دکھائی ہےاور پاکستان بہتری کے راستے پر گامزن ہے۔