وفاقی کابینہ نے آکسیجن، سلنڈرز اور اس سے جڑی تمام مصنوعات پر180 دن کی خصوصی ٹیکس مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے، ،چوہدری فواد حسین

90

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں آکسیجن کی ضرورت کے پیش نظر کابینہ نے خصوصی فیصلے کے تحت آکسیجن، سلنڈرز اور اس سے جڑی تمام مصنوعات پر180 دن کی خصوصی ٹیکس مراعات کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان نے آکسیجن کی پیداوار میں دگنا اضافہ کیا ہے۔