اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا کہ امید ہے سب کی عید اچھی گزر رہی ہے۔ یاد دہانی کرانی ہے کے کل اور پرسوں ویکسینیشن سینٹر کھلے ہوئے ہیں اور چھٹی کے دن بھی۔
انہوں نے جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ بہترین موقع ہے ویکسین لگوانے کا اگر آپ نے ابھی تک نہیں لگوائی، اگر آپ کی عمر 40 سال یا اس سے زیادہ ہے آپ کسی بھی ویکسینیشن سینٹر پر جا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔