اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کے کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی نے ایک بین الاقوامی بحران پیدا کر دیا ہے، چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے بھارت کی بڑی ناکامی کے باعث اب پورا خطہ متاثر ہو رہا ہے۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہماری دعائیں بھارت کے عوام کے ساتھ ہیں تاہم بھارتی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ فیصلوں سے پورے خطے اور پڑوسیوں کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔