ترکی میں پاکستانی سفیر سائیرس قاضی کا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں عشائیہ

60

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):ترکی میں تعینات پاکستانی سفیر سائیرس قاضی نے منگل کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔وزیر خارجہ نے عشائیے کے دوران پاکستانی سفارتخانے میں تعینات افسران کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین کثیرا لجہتی دو طرفہ برادرانہ تعلقات ہیں اور وقت کے ساتھ یہ تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے مابین، نکتہ ء نظر کی مماثلت نے ان تعلقات کو آگے بڑھانے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے ۔وزیر خارجہ نے پاکستان اور ترکی کے مابین تجارتی و اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئے "اقتصادی سفارت کاری” کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر خارجہ نے پاکستان ہاؤس کی عمارت کا بھی معائنہ کیا۔