وزارت اطلاعات کی درخواست پروفاقی وزیراسد عمر کانیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کورونا ویکسین سینٹر قائم کرنے کا حکم جاری ،چوہدری فواد حسین

78

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات کی درخواست پروفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کورونا ویکسین سینٹر قائم کرنے کے انتظامی احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ صحافی اس بحران میں فرنٹ لائن ورکر ہیں، یہ ضروری ہے کہ ان کی صحت کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ جلد ہی وکلاءکے لئے بھی ایسی سہولت فراہم کر دیں گے۔