کوروناکی وبا پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں، پاکستان میں اچھے ڈاکٹرز موجود ہیں، شہبازشریف ادھر ہی رہیں اچھاعلاج کرینگے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا پریس کانفرنس سے خطاب

56
وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نےاساتذہ کےلئے پہلے ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا

لاہور۔23مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاہے کہ پنجاب میں کوروناوائرس کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیاجارہاہے اور کورونا کی وبا پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سپورٹس کمپلیکس میں ویکسی نیشن سنٹرکا دورہ اور انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی میں اہم اجلاس کی صدارت کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ اس موقع پر وائس چانسلرراولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعمراوردیگرفیکلٹی ممبران بھی موجودتھے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر مزیدکہاکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے901کیسزسامنے آئے ہیں اور29افرادکوروناائرس سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہارچکے ہیں۔اب تک کورونا وائرس کے3لاکھ33ہزار958کوروناکے کیسزسامنے آچکے ہیں اور ابھی تک کوروناوائرس کے باعث 9768افراد وفات پاچکے ہیں۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کوروناکے 28ہزار973تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں اور ابھی تک 4,959,714تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔صوبہ بھرمیں اس وقت کوروناوائرس کے مثبت کیسزکی شرح 16فیصدہے۔

تازہ اعدادوشمارکے مطابق اس وقت ضلع راجن پورمیں کوروناوائرس کے مثبت کیسزکی شرح 30فیصد،لیہ میں 23فیصد،اوکاڑہ میں 23فیصد،پاکپتن میں 20فیصد،ساہیوال میں 19فیصد،مظفرگڑھ میں 17فیصد،وہاڑی میں 17فیصد،خانیوال میں 15فیصد،چکوال میں 15فیصد،گجرات میں 11فیصد،ننکانہ صاحب میں 11فیصد،خوشاب میں 10فیصد،رحیم یارخان میں 10فیصداورلودھراں میں 9فیصدہے۔پنجاب کے ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتالوں میں مختص کئے گئے2922 میں سے502بستروں پرکوروناکے مریض زیرعلاج ہیں۔پنجاب کے ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتالوں میں کوروناسے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص کئے گئے111میں سے 8وینٹی لیٹرززیراستعمال ہیں۔

ملتان کے 6متاثرہ علاقہ جات میں سمارٹ لاک ڈائونزکے ذریعے 736افراد کو محدود کر دیا گیاہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مزیدکہاکہ صوبہ بھرمیں کوروناایس اوپیزپرسختی سے عملدرآمدکروایاجارہاہے۔22مئی سے 15جون تک لاک ڈائون میں توسیع کی گئی ہےجس کے مطابق رات8بجے کے بعد کمرشل سرگرمیوں پرمکمل پابندی ہوگی، ہفتہ اور اتوارکاروبارمکمل بندرہیں گے، ان ڈورشادیوں،مارکیز،ہالز،کمیونٹی سنٹرزاور ایونٹ ہالزپرمکمل پابندی ہوگی۔یکم جون سے آئوٹ ڈورشادیوں کی 150مہمانوں کے ساتھ کوروناایس اوپیزپرسختی سے عملدرآمدکرواتے ہوئے اجازت ہوگی۔ان ڈور ڈائیننگ پر مکمل پابندی جبکہ 24مئی سے آئو ٹ ڈور ڈائیننگ کی رات12بجے تک اجازت ہوگی۔صوبہ بھرمیں تفریحی مقامات پرمکمل پابندی ہوگی اور واکنگ اور جاگنگ ٹریکس کو سخت ایس اوپیزکے ساتھ کھولا رکھا جائیگا ۔

تمام عوامی مقامات پر ماسک کی پابندی کو یقینی بنایاجائے گا، 50فیصدعملہ کے ساتھ سرکاری دفاترکھولنے کی اجازت ہوگی۔صوبہ بھرمیں سینما ہالزاور تھیٹرزپرمکمل پابندی ہوگی۔تمام درباروں اور درگاہوں پرجانے پر پابندی ہوگی۔ان ڈوریاآئو ٹ ڈورہرقسم کے اجتماع پرمکمل پابندی ہوگی۔کنٹیکٹ سپورٹس،فیسٹیولز،کلچرل اور سوشل ایونٹس پرمکمل پابندی ہوگی۔ہرقسم کی ٹرانسپورٹ کو 50فیصدسواریوں کے ساتھ اجازت ہوگی جبکہ ہفتہ اور اتوارکو بین الصوبائی ٹرانسپوٹ پرمکمل پابندی ہوگی۔صوبہ بھرمیں ان ڈورجمزپرمکمل پابندی ہوگی۔24مئی سے سیاحت کی کوروناایس اوپیز پرسختی سے عملدرآمدکے ساتھ اجازت ہوگی۔

ریلوے سروس کو70فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہوگی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر مزیدکہاکہ عوام سے کوروناوائرس سے بچائو کیلئے ایس اوپیزپرسختی سے عملدآمدکرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناکے مریضوں کے علاج کیلئے آکسیجن وافرمقدارمیں موجودہے۔انڈسٹری سیکٹربھی ہمارے ساتھ تعاون کررہاہے۔پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں آکسیجن جنریٹرزلگائے جارہے ہیں۔عوام احتیاط کرکے ہی اس خطرناک وبا سے بچ سکتے ہیں۔میڈیا کے ذریعے آگاہی سے عوام ایس اوپیزپرعملدرآمدکررہی ہے۔صوبہ بھرمیں ویکسین کی تعدادتقریبا دوگنی کردی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ابھی تک صوبہ بھرمیں 28لاکھ افرادکی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔روزانہ کی بنیادپرتقریباایک لاکھ پچیس ہزارافرادکی ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔اس وقت ہمارے پاس 14لاکھ کوروناویکسین کی مقدارموجودہے۔ہم پنجاب میں شہریوں کوسائنوفارم،کانسائینو،سائنوویک اور اسٹرازینیکا ویکسین لگارہے ہیں۔این سی اوسی کی ہدایات کے مطابق پنجاب میں ویکسی نیشن کاہدف حاصل کیاجارہاہے۔راولپنڈی میں اس وقت4بڑے ویکسی نیشن سنٹرز کام کررہے ہیں اور 6مزیدویکسی نیشن سنٹرز کھولے جارہے ہیں۔این سی اوسی کی جانب سے پنجاب میں روزانہ کی بنیادپرایک لاکھ چالیس ہزارافرادکی ویکسی نیشن کا ہدف دیاگیاہے جس کو جلد حاصل کرلیاجائیگا۔راولپنڈی سٹیڈیم میں ویکسی نیشن سنٹر24گھنٹے کا م کر رہا ہے ۔

راولپنڈی کے تمام صحافیوں کو اگلے دو دن میں ویکسین لگادی جائیگی۔وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزادرکی ہدایت کی مطابق صوبہ بھرکے تمام صحافیوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔کئی پریس کلبوں میں ویکسی نیشن سنٹرزقائم کردئیے گئے ہیں۔سائنوفارم کی دوسری ڈوزلگوانے والے افراد ویکسین بارے پہلے معلومات حاصل کرکے ویکسین لگوائیں۔پنجاب بھرمیں بیماری یامعذوری کی صورت میں ہوم ویکسی نیشن کی سہولت دی جارہی ہے۔ابھی تک 7ہزار افرادکو گھروں میں ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔پنجاب میں کوروناویکسی نیشن کی خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کی خطیررقم مختص کی گئی ہے۔ابھی تک ویکسی نیشن کیلئے رجسٹرڈ افرادمیں سے 37فیصد 70سال عمرسے زائد،46فیصد60سال عمر سے زائد،37فیصد50سال عمر سے زائد،19فیصد40فیصدعمرسے زائداور5فیصد30سال عمر سے زائدافرادکوویکسین لگاچکے ہیں۔50عمرسے زائد افرادکو100فیصدویکسین لگائی جائے گی۔ہم عوام سے ویکسین لگانے کی اپیل کررہے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہاکہ 30سال عمرسے زائد بہت سارے صحافیوں کو کوروناویکسین لگ چکی ہے۔پنجاب بھرمیں کوروناویکسی نیشن سنٹرزکی تعدادمیں اضافہ کیاجارہاہےتاحال پنجاب میں 327ویکسی نیشن سنٹرزفعال ہیں۔جون کے مہینے سے ڈھائی سے تین لاکھ افرادکی روزانہ کی بنیادپرویکسی نیشن کرینگے اور جولائی میں 4لاکھ افرادکی ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کرینگے۔صوبہ بھرمیں ڈینگی کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیاجارہاہے اور پنجاب کی تمام سول انتظامیہ ڈینگی کے تدارک کیلئے متحرک ہوچکی ہے۔پنجاب میں ڈینگی کے کیسزمیں اضافہ 2019کے کیسز کی طرح ہورہاہے۔تمام کمشنرزاور ڈی سی حضرات کو ڈینگی کی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے خوداجلاس بلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تھرڈپارٹی ایوی لوایشن کا فیصلہ بھی کیاگیاہے۔لاہور میں کوروناوائرس کے مثبت کیسزکی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔لاہوراور راولپنڈی میں صورتحال پرقابوپانے کیلئے سول انتظامیہ کام کررہی ہے۔تمام ایئرپورٹس پر کوروناکے باعث فلائٹس میں کمی کردی گئی ہے۔پنجاب کے تمام ائیرپورٹس پر ریپڈ ٹیسٹنگ ہورہی ہے۔انشااللہ کوروناوائرس میں کمی واقع ضرورہوگی۔عوام ماسک کے استعمال سے 72فیصدمحفوظ رہ سکتے ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہم نے توساری زندگی پاکستان میں گزاری ہے۔میرے8آپریشن پاکستان میں ہوئے ہیں اور الحمدوللہ سب کامیاب ہوئے ہیں۔پاکستان میں اچھے ڈاکٹرز ہیں۔

نوازشریف کو14دن سرکاری ہسپتال میں رکھ کربہترین علاج کیاہے، شہبازشریف کو بھی یہی تسلی دے رہی ہوں کہ اچھاعلاج کرینگے۔شہبازشریف کو بیرون ملک جانے کا مسئلہ ہےجس طرح اللہ پاک نے ہمیں صحت دی ہے شریف برادران کو بھی صحت مل جائیگی۔انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی کو رواں سال کے آخر تک مکمل فعال کردیاجائے گا۔ابھی انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی کیلئے12کروڑروپے کی رقم منظورہوئی ہے۔میوہسپتال میں ڈاکٹربن کرخاتون کا علاج کرنے والے سکیورٹی گارڈ کے خلاف ایکشن لیاگیاہے۔