تحقیق اور جدید آئیڈیاز نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک نالج اکانومی کا محرک ثابت ہوسکتے ہیں،وفاقی وزیر شبلی فراز کا اظہار خیال

39
وزیراعظم عمران خان نے نظام انصاف میں اصلاحات کا اجرا کرتے ہوئے ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ تحقیق اور جدید آئیڈیاز کو کامیاب مصنوعات اور سروسز میں ڈھال کر نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک نالج اکانومی کا محرک ثابت ہوسکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے این ایس ٹی پی اور وینچر کیپٹل کے حوالہ سے بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پارک کامیاب ماڈل ثابت ہوئے ہیں اور دنیا کی بڑی یونیورسٹیوں میں موجود ہیں، اس طرح کے پلیٹ فارم تعلیمی شعبہ اور صنعت کے مابین انتہائی موثر روابط پیدا کرتے ہیں اور یہ دنیا میں اپنی شناخت بنانے کی خواہش رکھنے وال اسٹارٹ اپ کے لئے بھی بہت سارے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ این ایس ٹی پی کو حاصل خصوصی اقتصادی زون کا درجہ مختلف مراعات کی پیشکش کرتا ہے جو اسے تمام سٹیک ہولڈرز کے لئے مزید پر کشش بناتا ہے، ان کاوشوں کی ترویج کے لئے روڈ شوز اور موثر مارکیٹنگ ٹولز کا استعمال کیا جانا چاہئے۔ اس موقع پر ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انجینئر جاوید محمود بخاری بھی موجود تھے۔