کپیسٹی پیمنٹس میں بڑے پیما نے پر اضافہ کے باوجود رواں برس گردشی خسارہ (ن ) لیگ کی حکومت کے آخری سال کی نسبت 100 ارب روپے کم رہنے کی توقع ہے،اسد عمر 

76
پوری دنیا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے ملکی مفادات پر سودا نہیں ہو گا، پی ڈی ایم سردی کی بیماری ہے، وفاقی وزیر اسد عمر

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ گذشتہ مالی سال جولائی تا اپریل گردشی خسارہ 449 ارب روپے تھا جو کہ رواں برس اسی عرصے کے دوران کم ہو کر 260 ارب رہ گیا ہے ، گردشی خسارے میں 189 ارب کی کمی واقع ہوئی ہے۔

منگل کو ایک ٹویٹ میں اسد عمر نے بتایا کہ رواں برس پورے سال کا گردشی خسارہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کے آخری سال کے گردشی خسارے کی نسبت 100 ارب سے زائد کم رہنے کی توقع ہے۔ توانائی کے شعبے کی کارکردگی میں یہ بہتری اور گردشی قرضوں میں اضافے میں سست روی ، مستقل سخت محنت ، تجزیاتی اعداد و شمار پر مبنی فیصلہ سازی اور فیصلہ سازوں اور طاقتور اشرافیہ کے مابین گٹھ جوڑ توڑنے کی آمادگی کا نتیجہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کے غلط فیصلوں کے باعث کپیسٹی پیمنٹس میں بڑے پیمانے پر اضافہ کے باوجود گردشی قرضے میں ن لیگ کے آ خری سال کی حکومت کے مقابلے میں بہت زیادہ بہتری ایک بڑی کامیابی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی کارکردگی میں مسلسل بہتری آرہی ہے اور مسلم لیگ ن سے وراثت میں ملی گندگی کو ہر شعبے سے صاف کر رہی ہے۔