فلسطین کے حوالے سے یومن رائٹس کونسل کے خصوصی اجلاس میں قرارداد کی واضح اکثریت سے منظوری پاکستان کی ایک اور بڑی سفارتی کامیابی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

65
پورا یقین ہے کہ ق لیگ اور ایم کیو ایم حکومت کا ساتھ دینے کا وعدہ پورا کریں گی، پی ٹی آئی وائس چیئرمین اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):فلسطین کے حوالے سے منعقدہ ہیومن رائٹس کونسل کے خصوصی اجلاس میں بحث کے بعد اس قرارداد کی واضح اکثریت سے منظوری پاکستان کی ایک اور بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جانب سے اس قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کیا گیا ہے اور نیویارک اور جنیوا میں پاکستانی مشنز کی انتھک محنت اور کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔19 مئی کو پاکستان نے او آئی سی کی نمائندگی کرتے ہوئے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور انسانی حقوق کی پائمالیوں کے پیش نظر ہیومن رائٹس کونسل کا خصوصی اجلاس بلانے کی درخواست کی۔27 مئی کو اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کونسل کا بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔پاکستان نے او آئی سی کی نمائندگی کرتے ہوئے،

ہیومن رائٹس کونسل کے اس خصوصی اجلاس میں بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائے جانے اور فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات کیلئے آزادانہ کمیشن بنانے کی قرارداد پیش کی تھی۔

وزیر خارجہ نے ہیومن رائٹس کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی پائمالیوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا پرزور مطالبہ کیا تھا۔