اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دورہ عراق کے دوران کاظمین میں حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے روضے پر حاضری دی۔وزیر خارجہ نے حرم امام موسیٰ کاظم علیہ السلام میں نوافل ادا کیے اور اتحاد امہ، ملکی سلامتی، خوشحالی اور کرونا وبا سمیت آفات و بلیات سے خلاصی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔