اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمدکویت کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعدوطن واپس پہنچ گئے، وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وہ گزشتہ شب کویت ائیر لائنز کی فلائیٹ 0205 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔کویت کے سفیر نصر المطیری نے وزیر داخلہ کااسلام آباد ائیر پورٹ پر استقبال کیا۔
دورہ کےدوران پاکستانیوں کیلئے10سال بعدکویتی ویزوں کی بحالی میں کامیابی ملی۔کویت میں مقیم پاکستانی اب اپنے خاندان کے افراد کو کویت بلا سکیں گے،کاروباری شعبے سےمتعلق افراد کویت جاسکیں گے ۔شیخ رشید احمدنےکویت کے وزیراعظم اور اپنے ہم منصب سمیت دیگرحکام سے ملاقاتیں کیں۔وزیرداخلہ نےملاقاتوں میں کویتی قیادت کاپاکستانیوں کےویزوں کی بحالی پرشکریہ اداکیا۔وزیر داخلہ کویت میں مقیم پاکستانیوں سے ملے۔