واشنگٹن ۔2جون (اے پی پی):امریکی صدر جو بائیڈن نے ریاست اوکلاہوما کے شہر ٹلسا میں 100 سال قبل ہونے والے سیاہ فام افراد کے قتل عام کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔ امریکی صدر نے گزشتہ روز اس شہر کا دورہ کیا اور اُن واقعات کی مذمت کی جن کے نتيجے میں 300 افراد ہلاک اور 10 ہزار بے گھر ہو گئے تھے۔ بائیڈن نے اس علاقے …
ٹلسا کے سیاہ فاموں کے قتل عام کی یاد میں تقریب، جو بائیڈن کا خطاب

مزید خبریں
واشنگٹن ۔2جون (اے پی پی):امریکی صدر جو بائیڈن نے ریاست اوکلاہوما کے شہر ٹلسا میں 100 سال قبل ہونے والے سیاہ فام افراد کے قتل عام کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔ امریکی صدر نے گزشتہ روز اس شہر کا دورہ کیا اور اُن واقعات کی مذمت کی جن کے نتيجے میں 300 افراد ہلاک اور 10 ہزار بے گھر ہو گئے تھے۔
بائیڈن نے اس علاقے میں بچ جانے والے چند افرادجن کی عمریں اب 100 برس سے زیادہ ہیں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ اس موقع پر امریکی صدر نے کہا کہ تاریخ کے چند واقعات اتنے وحشت ناک اور سفاکانہ ہوتے ہیں جنہیں کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔ بائیڈن نے اپنے ملک کی نسل پرستانہ تاریخ سے سبق سیکھنے پر زور دیا۔







