دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

49
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کر دہ اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 118600کیوسک اور اخراج 95 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد56400 کیوسک اور اخراج56400کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد58100کیوسک اور اخراج45 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد36 ہزارکیوسک اور اخراج 11500کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1412.24 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.263 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1111.25 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.580 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 646.70 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.176 ملین ایکڑ فٹ ہے۔