اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے مختلف اراکینِ پارلیمنٹ نے جمعہ کو ملاقات کی اور سیاسی اور اپنےحلقوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں شُنیلا روتھ، نصرت واحد، ریاض فتیانہ اور غلام بی بی بھروانہ شامل تھیں۔