اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 7جون کی پیر سہ پہر 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔ یہ اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 34 واں جبکہ تیسرے پارلیمانی سال کا 12 واں اجلاس ہو گا۔