کورونا وائرس کا مقابلہ کوئی ایک ملک تنہا نہیں کر سکتا ،معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان

93

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):اس کے خلاف پوری دنیا کو متحد ہونا ہوگا، ان خیالات کا اظہارمعاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کی جانب سے پاکستان کو کورونا سے بچاؤ کے آلات دینے کی تقریب میں شرکت کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ امریکہ او پاکستان کے مابین دہائیوں سے اچھے تعلقات ہیں۔کورونا نے پوری دنیا کے تمام ممالک کے صحت کے نظام کو متاثر کیا ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ اس بیماری کا مقابلہ کوئی ایک ملک تنہا نہیں کر سکتا ، اس کے خلاف پوری دنیا کو متحد ہونا ہوگا، انھوں نے کہا کہ یہ سامان ہمارے فرنٹ لائن ورکرز کی حفاظت میں کام آئے گا،انھوں نے کہا کہ ویکسین بھی اس وبا سے بچاو کے لیے ضروری ہے، آکسیجن، مانیٹرنگ آلات اس کھیپ میں شامل ہیں جس پر یو ایس ایڈ کے شکر گزارہیں، انھوں نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ لہر بہتری کی طرف جا رہی ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ جب تک تمام شہریوں کو ویکسین نہیں لگتی پابندیاں ختم نہیں ہو سکتی ۔سال کے آخر تک اتنے لوگ ویکسین لگوا لیں گے کہ پھیلاو کم ہو جائے گا،انھوں نے کہا کہ یوایس ایڈ کی یہ کوشش ہمارے مابین طویل دوستانہ تعلقات کی عکاس ہے۔کورونا سے بچاو کے لیے امدادی سامان کی فراہمی پر یوایس ایڈ کے شکر گزار ہیں ۔اس موقع پر امریکی سفارتخانے کے چارج ڈی افئیرز لیسلی ویگری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا پوری دنیا کے لیے ایک چیلنج ہے ،کورونا سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں، انھوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے اور وزارت ہیلتھ سروسز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، آج پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کے آلات وزارت صحت کے حوالے کر رہے ہیں ۔تقریب میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان،امریکی سفارتخانے کے چارج ڈی افئیرز لیسلی ویگری اور یوایس ایڈ، حکام کی شرکت کی۔