اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے علاقہ لندن میں پاکستانی نژاد مسلمان کینیڈین خاندان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے اس واقعہ سے مغربی ممالک میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کا پتہ چلتا ہے۔
منگل کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے پاکستانی نژاد مسلمان کینیڈین خاندان کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردی کا یہ قابل مذمت اقدام مغربی ممالک میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے بھرپور اقدامات کرے