گور نر پنجاب سے سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات، اپوزیشن کو پار لیمنٹ میں مثبت کردار ادا کر نے کا مشورہ

117
تحر یک انصاف ہمیشہ ملکی مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرتی ہے،حکومت کی کامیاب معاشی پالیسوں کی وجہ سے ملک معاشی میدان میں مضبوط ہورہا ہے ،چوہدری محمدسرور

لاہور۔8جون (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ہونے والی ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی نے گور نر پنجاب کو کامیاب دورہ امر یکہ پر مبارکباد دی جبکہ گورنر پنجاب اور سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کواحتجاجی جلسوں کی بجائے پار لیمنٹ میں مثبت کردار ادا کر نے کا مشورہ دیدیا

۔تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گور نر ہاوس لاہور میں ملاقا ت کی جس میں سیاسی ،حکومتی اور پار لیمانی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی ہے اور کینیڈا میں مسلمان خاندان کو ٹرک تلے کچلنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس پر ورثا سے اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔

ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو آگے اپوزیشن پیچھے لیکر جانا چاہتی ہے لیکن ہم انکو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے کیونکہ عوام نے ہمیں2023تک حکومت کر نے کا مینڈیٹ دیا ہے اور آئینی مدت پور ی کر نا تحر یک انصاف کی حکومت کا آئینی اور جمہوری حق ہے جو انشااللہ ہم پورا کر یں گے اور عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے اور عوام اپنے ووٹ سے فیصلہ کر یں گے کہ وہ کس کو حکومت دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پہلے دن سے میں نہ مانوں کی پالیسی پر گامزن ہے اور ہر معاملے میں رکاوٹیں ڈالنا ہی سیاسی مخالفین کا اصل مشن بن چکا ہے، انتخابی اصلاحات پر بھی اپوزیشن اپنی ضد پر قائم ہے اور حکومت کیساتھ بات کر نے کو تیار نہیں انکا یہ رویہ مکمل طور پر غیر جمہوری اور عوامی امنگوں کے بر عکس ہے ہم آئندہ ایسے انتخابات چاہتے ہیں جن پر کوئی بھی انگلی نہ اٹھائے اس لیے اپوزیشن کو بھی چاہیے ضد اور اناچھوڑ کر انتخابی اصلاحات پر بات کرے۔

گور نر پنجاب نے کہا کہ معاشی میدان میں پاکستان درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اپوزیشن جماعتوں کے سوا ہر کوئی ملکی معاشی ترقی کا اعتراف کر رہا ہے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچانے کا کر یڈٹ بھی تحر یک انصاف کی حکومت کو جاتا ہے اور انشااللہ ہم اب پاکستان کو تمام مسائل سے بھی مکمل طور پر نجات دلائیں گے۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کو کامیاب دورہ امر یکہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ آج سفارتی سمیت ہر محاذ پر پاکستان کامیاب ہورہا ہے اور دنیا پاکستان پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہے وزیر اعظم عمران خان پار لیمنٹ سمیت تمام اداروں کو مضبوط بنا رہے ہیں۔حکومت ہر قومی ایشوز پر سب کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی پر گامزن ہے ہم سب کو ملکر پاکستان کو مزید مضبوط اور خوشحال بنانا ہے۔