ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

85

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ اسی دوران شام،رات کے اوقات میں بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی و وسطی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہا ہے۔