آئندہ مالی سال کا بجٹ تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ ہے، صوبے کے حصے میں 27 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

96
Fawad Chaudhry
Fawad Chaudhry

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 22۔2021ء کا بجٹ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ ہے، صوبے کے حصہ میں 27 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ ملک کی تاریخ کےسب سےبڑے 900 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کا اعلان کیا گیا ہے، صوبوں کے حصے میں 27 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے صوبے اپنے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کر سکیں گے۔ تنخواہوں میں اضافہ کے ساتھ ٹیکس میں بھی رعایتیں دی گئی ہیں۔