‏وزیراعظم عمران خان نے 40 سے 60 لاکھ گھرانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے کامیاب پاکستان پروگرام شروع کیاہے،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ٹویٹ

70

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم عمران خان نے 40 سے 60 لاکھ گھرانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے کامیاب پاکستان پروگرام شروع کیا،پروگرام کے تحت ہر گھرانے کو کاروبار کے لئے 5 لاکھ بغیر سود قرض فراہم کیا جائے گا۔

جمعہ کو مالی سال 2021-22 بجٹ کے بعد اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ کاشت کار کو فصل کے لئے بغیر سود 1.5 لاکھ، ٹریکٹروں ،مشینری2 لاکھ قرض بلاد سود فراہم کیا جائے گا‏۔ انہوں نے کہا کہ40 سے 60 لاکھ گھرانوں کو کم لاگت والے گھروں کے لیے 20 لاکھ تک سستے قرضے فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کی فراہمی اور ہر گھرانے سے ایک فرد کو فنی تعلیم دے کر معاشی طور مضبوط بنایا جائے گا۔