‏ملک میں پانی کا ذخیرہ کرنے کے لئے ڈیمز اور سستی بجلی فراہمی کے لئے 10 بڑے آبی ذخائر پر کام جاری ہے،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

54

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ‏ملک میں پانی کا ذخیرہ کرنے کے لئے ڈیمز اور سستی بجلی فراہمی کے لئے 10 بڑے آبی ذخائر پر کام جاری ہے،رواں سال آبی ذخائر، داسو ہائیڈرو کے لئے 57 ارب، دیامر بھاشا ڈیم کے لئے 23 ارب روپے مختص کئے گئے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ مہمند ڈیم کے لئے 6 ارب اور نیلم جہلم ہائیڈرو کے لئے 14 ارب مختص کیے گئے ہیں۔