اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 2018سے 2021 کے 3سالوں میں وزیراعظم آفس اور ہاؤس کے ماضی کے اخراجات کے مقابلے میں 108 کروڑ روپے کی بچت کی ہے۔
اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سوچیں اگر نواز,زرداری ہوتے تو یہ 108 کروڑ ان کی عیاشیاں میں خرچ ہونا تھا۔عمران خان نے سادگی اپنائی۔خرچے کم کئے۔اب وہی پیسہ غریبوں کو احساس میں ملے گا۔