لاہور۔24 اکتوبر(اے پی پی )پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ملک بھر میں نیشنل انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ ملک بھر کے 144 مختلف اضلاع میں شروع ہوگیا۔ فیڈریشن ایونٹ کیلئے پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کرے گی جبکہ دیگر اخراجات متعلقہ اضلاع کے ڈی سی او سپورٹس فنڈز سے کریں گے۔ انٹرکلب ٹورنامنٹ دو دسمبر تک جاری رہے گا جس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ملازمت دینے کیلئے فیڈریشن اپنا کردار بھی ادا کرے گی۔ پی ایچ ایف کے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اولمپیئن نوید عالم ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کےلئے مختلف اضلاع کے ڈی سی اوز، کلبوں کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں جس کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی دلچسپی کافی بڑھ گئی ہے