دنیا بھر میں بے گھر افراد کی تعداد 8 کروڑ 20 لاکھ ہو گئی، اقوام متحدہ

نیو یارک۔19جون (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بے گھر افراد کی تعداد 8 کروڑ 20 لاکھ ہو گئی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین یواین ایچ سی آر کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا کا المناک پہلو یہ ہے کہ بے گھر ہونے والوں کی اکثریت کا تعلق مسلمان ممالک سے ہے۔ ان ممالک میں سےشام، افغانستان، …

نیو یارک۔19جون (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بے گھر افراد کی تعداد 8 کروڑ 20 لاکھ ہو گئی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین یواین ایچ سی آر کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا کا المناک پہلو یہ ہے کہ بے گھر ہونے والوں کی اکثریت کا تعلق مسلمان ممالک سے ہے۔

ان ممالک میں سےشام، افغانستان، صومالیہ اور یمن میں جاری بحران اور ایتھوپیا اور موزمبیق میں تشدد کے واقعات میں اضافہ بے گھر افراد کی تعداد میں اضافے کا سبب بنا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کورونا وائرس کے باعث تقریباً 30 لاکھ افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

یواین ایچ سی آر کے چیف کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران دنیا بھر کے ممالک کی معیشت سمیت ہر چیز رک گئی لیکن جنگ، تصادم، تشدد اور امتیازی سلوک جاری ہے۔ واضح رہے کہ 2011 میں بے گھر افراد کی موجودہ تعداد کے مقابلے میں نصف سے کم یعنی4 کروڑ کے قریب تھی۔