اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرھویں صدارتی انتخاب میں سید ابراہیم رئیسی کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ہے،
ہفتہ کو ٹویٹر پر اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم پاک ایران تعلقات کی مضبوطی و استحکام اور علاقائی امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے انکے ساتھ ملکر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔