اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):محترمہ صائمہ کلثوم نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے سنٹر آف ایکسلینس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائیکالوجی میں پی ایچ ڈی مقالہ کا کامیابی سے دفاع کیا۔انکے پی ایچ ڈی مقالے کا موضوع شادی شدہ مرد و خواتین کے کثیر الجہتی کردار ،صنفی رویے،جذباتی ذہانت اور ازدواجی میل جول سے متعلق تھا۔صائمہ کلثوم کا تخصیصی شعبہ سماجی و صنفی نفسیات تھا۔
انکی پی ایچ ڈی کی سپر وائزر پاکستان میں سائیکالوجی کی معروف پروفیسر ڈاکٹر انیلا کمال تھیں۔ڈاکٹر انیلا کمال،جو ڈائریکٹر این آئی پی،جامعہ قائد بھی ہیں،کو قومی اور بین الاقوامی سطح پرتدریس اور تحقیق کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔پی ایچ ڈی ریسرچ کی بنیاد پر ڈاکٹر صائمہ کلثوم قومی اور بین الاقوامی تحقیقی جرائد میں تحقیقی مقالے شائع کر چکی ہیں۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر صائمہ کلثوم مختلف بین الاقوامی کانفرنسز میں اپنے تحقیقی مقالے پیش کر چکی ہیں۔ پبلک اور سماجی پالیسی ساز پالیسی گائیڈ لائنز کی تیاری کیلئے ڈاکٹر صائمہ کلثوم کے پی ایچ ڈی تحقیقی کام سے استفادہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے تجویز پیش کی ہے کہ اداروں کو اپنے ملازمین کیلئے تربیت کا مناسب انتظام کرنا چاہئے۔