اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):پاکستانی ہندو برادری نے بھارتی ریاست راجستھان کے جودھ پور شہر میں ان کی برادری کے 11 تارکین وطن کے قتل پر بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیاہے ۔
اس سلسلے میں بدھ کو ہندو برادری نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کیا اوران کی برادری کی 11 ارکان کی بھارت میں پراسرار موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
ڈپلومیٹک انکلیو میں مظاہرین نے اس واقعے سے لاتعلقی پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ہندو مظاہرین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مودی حکومت کے رویئے کا نوٹس لیں۔