ٹوکیو ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹس میں ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ شنگھائی فیوچر میں تیزی ہے۔ٹوکیو کموڈیٹی ایکسچینج میں مارچ کیلئے ربڑ کے سودے 4.7 ین (2.7 فیصد) بڑھنے کے بعد 178.6 ین (1.72 ڈالر ) فی کلوگرام رہے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں جنوری کیلئے ربڑ کے سودے 290 یوان اضافے کے بعد 13905 یوان (2053.67 ڈالر) فی ٹن رہے۔سنگاپور کموڈیٹی ایکسچینج میں نومبر کیلئے ربڑ کے سودے 0.4 فیصد بڑھنے کے بعد 145.8 امریکی سینٹ فی کلو گرام رہے۔