دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا مشن بزدلانہ کارروائیوں سے رکنے والا نہیں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کی سبی میں ایف سی کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

54

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سبی میں ایف سی کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا مشن ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے رکنے والا نہیں، سکیورٹی فورسز اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے وطن کا دفاع کررہیں ہیں۔

جمعہ کو اپنے بیان میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت اور سکیورٹی فورسز دائمی امن کے قیام کے لئے ہر ممکن کوششیں، وسائل اور صلاحیتں بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے اس واقعہ میں شہدا کے بلند درجات، اہلخانہ کے صبروجمیل کیلئے دعا گو ہیں۔