وزیرِاعظم عمران خان سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقات

81

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):وزیرِاعظم عمران خان سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اراکینِ قومی اسمبلی نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر، اراکینِ قومی اسمبلی محمد اسرار ترین، خالد حسین مگسی، احسان اللّہ ریکی اور روبینہ عرفان موجود تھے۔

اس موقع پر بجٹ امور، وزیرِاعظم کے بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ کے ویژن کے تحت جاری بڑے منصوبوں، ایگریکلچر ڈویلپمنٹ پلان میں بلوچستان میں زراعت کے شعبے کی ترقی، تعلیم اور صحت کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔