اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کیساتھ مستحکم تعلقات کا خواہاں ہے اور پاکستان نوگورنو کاراباخ کے معاملے پر آذربائیجان کی حمایت جاری رکھے گا۔
یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سبکدوش ہونے والے سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،جنہوں نے منگل کو ان سے وزارت خارجہ میں الوداعی ملاقات کی۔سیکرٹری خارجہ نے پاک ۔آذربائیجان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں سفیر علی ذادہ کے کردار کو سراہا۔سیکرٹری خارجہ کشمیر کے معاملے پر آذربائیجان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔