آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی وسطی پنجاب ، خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

53

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی اور وسطی پنجاب ، خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک اور میدانی علاقوں میں شدیدگرم رہے گا۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم ، خشک اور میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا،تاہم اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب، جہلم 7، کشمیر، گڑھی دوپٹہ4،گلگت بلتستان، ہنزہ4 ، بابوسر3، بگروٹ2، بالائی دیر 2 اور بلوچستان ژوب میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی، تربت 48، شہید بینظیر آباد ،دادو45،نوکنڈی ،دالبندین اوراٹک میں 44ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔